حیدرآباد۔7۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاست میں چھ دن سے زائد غیر موسمی بارش کی
وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان پہونچا۔ چنانچہ سرکای طور پر اضلاع سے پیش
کردہ تفصیلات کے مطابق ریاست میں بارش کی وجہ سے 2.51 لاکھ ایکڑ
اراضی کی
فصل تباہی کی نذر ہوگئی۔چنانچہ مرچ ‘کپاس ‘جوار اور مکئی کی فصل جو ریاست
میں بڑے پیمانہ پر مشتمل ہے اسکا اکثر حصہ بارش کی وجہ سے بر باد ہو
گئی۔اور موصولہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بارش کی وجہ سے 9افراد کی موت ہوگئی۔